مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، دریا اور آبشاریں جم گئیں،اٹلی، جرمنی اور امریکہ میں بھی شدید سردی کے باعث تارکین وطن اوروہابی دہشت گردوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اطلاعاتکے مطابق پولینڈ میں شدید سردی کے باعث جہاں پارہ منفی 7ہے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یورپی ممالک میں سردی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 65ہوگئی ہے جبکہ سائیبریا میں پارہ منفی 12 ہے جہاں 6افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ بوسنیا میں درجہ حرارت منفی27 درجے تک گر گیا، آبشاریں جم گئیں۔ اٹلی، جرمنی اور روس میں بھی شدید برفباری ہوئی ہے۔
یورپ کے کئی ممالک میں شدید سردی اور برفباری کے باعث65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1869679
آپ کا تبصرہ